0
Sunday 3 Sep 2017 22:38
ایران استقامت کی حمایت جاری رکھے گا

خطے اور ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور جنگ کو روکنے کیلئے حسبِ ضرورت جدید اسلحہ برآمد کرینگے، جنرل امیر حاتمی

خطے اور ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور جنگ کو روکنے کیلئے حسبِ ضرورت جدید اسلحہ برآمد کرینگے، جنرل امیر حاتمی
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے اور ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور ممکنہ جنگ روکنے کے لئے ایران اپنے اتحادیوں کو اسلحہ برآمد کرے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تہران میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ جب بھی کوئی ملک کمزور ہوتا ہے، تو دوسروں کو موقع ملتا ہے کہ اس پر حملہ آور ہوں، جہاں بھی ضرورت ہوئی ہم اسلحہ برآمد کریں گے، تاکہ خطے اور ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے اور جنگ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی اعتبار سے ایران کی میزائل ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ہم نے ایک منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں جلد ہی ایران کی بیلسٹک اور کروز میزائل کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل باقری نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود ملک کے فضائی بیڑے اور میزائل کی صلاحیت کی مزید توسیع ایرانی مسلح افواج کی ترجیح ہے اور اب بھی ہم نے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی ہے. اس سلسلے میں ہم نے ملک کے فضائی بیڑے کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں، ایران کی فضائیہ خطے کی سب سے پرامن فضائیہ ہے۔ ایران کے پرامن ائیر ڈیفنس نظام سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دوسرے ممالک کے بہت سے طیارے اپنے راستے کو ایران کی طرف سے بدل کر کے اور ایرانی فضائیہ کا استعمال کریں اور یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران ماضی کی مانند ہی استقامت کے محور کی حمایت کرتا رہے گا۔ ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے العالم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ استقامت، اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت کا حصہ ہے اور یہ بات زور دے کر کہی کہ ملت ایران نے اسلامی انقلاب اور عراق کی بعثی حکومت کی مسلط کردہ آٹھ سال کی جنگ میں استقامت کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کی۔ جنرل حاتمی نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عراق اور شام کی حکومتوں کی مشاورتی مدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق و شام کی مدد نہ کی ہوتی تو آج بدامنی اور دہشتگردی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہوتی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دفاعی طاقت میں اضافہ کرنا وزارت دفاع کی بنیادی ترجیحات میں ہے، کہا کہ ایران کی وزارت دفاع، میزائلی پروگرام کو مضبوط بنانے کے لئے خاص پروگرام رکھتی ہے۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ دشمن، ہمیشہ ہی ایران کی دفاعی طاقت خاص طور سے میزائلی پروگرام کو کمزور کرنے کی کوشش میں رہا ہے، تاہم وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنی میزائلی طاقت بڑھانے کے ساتھ ہی رزمیہ میدانوں اور اسٹریٹیجک فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے کی جانب بھی قدم بڑھائے گا۔ ایران کے وزیر دفاع نے اسلحہ کی صنعت میں اسلامی جمہوریہ کی صلاحیتوں، ہتھیاروں کی پیداوار اور پڑوسی ممالک کو اس کی برآمدات کے بارے میں کہا کہ مغربی ممالک اقتصادی و سیاسی مفادات اور ملکوں کو خود سے وابستہ کرنے کے لئے اسلحے برآمد کرتے ہیں، تاہم ایران کا اسلحے برآمد کرنے کا مقصد جنگ اور تنازعات کو روکنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 666227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش