QR CodeQR Code

شمالی کوریا کا ایٹم بم سے کئی گنا طاقتور ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ، یہ بم دور تک مار کرنیوالے میزائل پر بھی نصب کیا جاسکتا ہے

4 Sep 2017 01:14

سرکاری میڈیا کیمطابق یہ بم بیلسٹک میزائل پر نصب کیا جاسکتا ہے، جو دور تک مار کرنیکی صلاحیت رکھتا ہو. ایٹمی تجربے کے بعد شمالی کوریا میں چھ اعشاریہ تین کے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔ جاپان نے پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ زلزلے کے یہ جھٹکے ایٹمی تجربے کے نتیجے میں محسوس کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے چھٹا ایٹمی دھماکہ کر دیا، پیانگ یانگ سے جاری سرکاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایٹمی بم سے کئی گنا طاقتور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر لیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ بم بیلسٹک میزائل پر نصب کیا جاسکتا ہے، جو دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو. ایٹمی تجربے کے بعد شمالی کوریا میں چھ اعشاریہ تین کے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔ جاپان نے پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ زلزلے کے یہ جھٹکے ایٹمی تجربے کے نتیجے میں محسوس کئے گئے۔ سرکاری طور پر کم جونگ کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جس میں وہ ہائیڈروجن بم کا معائنہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں شمالی کوریا نے یکے بعد دیگرے کئی میزائل ٹیسٹ کئے ہیں، جن کے باعث علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا، جو جاپان کی فضائی حدود سے گزرتا ہوا سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ شمالی کوریا کا میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزارا۔ دوسری طرف جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 666253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666253/شمالی-کوریا-کا-ایٹم-بم-سے-کئی-گنا-طاقتور-ہائیڈروجن-کامیاب-تجربہ-یہ-دور-تک-مار-کرنیوالے-میزائل-پر-بھی-نصب-کیا-جاسکتا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org