0
Monday 4 Sep 2017 10:10

لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، نعیم خان

لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، نعیم خان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سینئر رہنما سردار نعیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر دفاعی قوت بن چکا ہے اب کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ کشمیری عوام 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے، پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام کے لئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 666282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش