QR CodeQR Code

کراچی، ملزمان کی فائرنگ سےاہل کار جاں بحق

4 Sep 2017 10:59

ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق علاقے میں پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے ایک اہل کار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق علاقے میں پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، حساس اداروں کے ساتھ مل کر مکان پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے سے گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کے بعد کارروائی کی گئی، دہشت گرد ایک مکان میں موجود تھے، پولیس پہنچی تو دہشت گردوں نے مکان کی چھت سے فائرنگ کی۔  پولیس کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کے بعد کنیز فاطمہ سوسائٹی کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 666301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666301/کراچی-ملزمان-کی-فائرنگ-سےاہل-کار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org