0
Monday 4 Sep 2017 12:18

عید کا تیسرا روز، ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ آج بھی جاری

عید کا تیسرا روز، ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ آج بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی اللہ کے حضور سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ملک بھر میں آج بھی ہزاروں جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں قربان کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں کہیں قصائیوں کی آؤ بھگت کی جاری رہی تو کہیں گھر والوں نے یہ کام خود ہی سرانجام دینے کیلئے کمر کس رکھی ہے، جو لوگ قربانی سے فارغ ہو چکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں، جن افراد نے گزشتہ روز یہ فریضہ سرانجام دے دیا، وہ مہمانوں کے استقبال اور اپنے دیگر عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کر لیا۔ تفریح گاہوں میں آنیوالے افراد گھروں سے لذیذ اور چٹ پٹے پکوان تیار کرکے لارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 666336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش