QR CodeQR Code

بھارتی وزیراعظم نے کابینہ میں توسیع کرلی، 4 وزراء کی ترقی

4 Sep 2017 22:39

مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی سوال اٹھتے رہے ہیں کہ ان کی کابینہ میں اہل اور تجربہ کار لوگوں کی کمی ہے اور تین سال میں تین بار ان کی کابینہ میں توسیع ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چار سابق بیورو کریٹس کا کابینہ میں شامل ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں اہل لوگوں کی کمی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں توسیع کی ہے، جس کے تحت چار وزراء کو ترقی دے کر وزیر کابینہ بنایا گیا ہے جبکہ نو نئے وزراء نے حلف اٹھایا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جن وزراء کے عہدے میں ترقی ہوئی ہے ان میں نائب وزیر دھرمیندر پردھان، پیوش گویل، مختار عباس نقوی اور نرملا سیتارمن شامل ہیں۔ نئے وزراء میں شیو پرتاپ شکل، اشون کمار چوبے، ڈاکٹر ویرندر کمار، راجکمار سنگھ، ستیہ پال سنگھ، ہردیپ سنگھ پوری، الفانس کنن تھنم، اننت کمار ہیگڑے اور گجیندر سنگھ شیخاوت شامل ہیں۔

نو نئے وزراء میں چار سابق بیورو کریٹ ہیں جن میں سے کے جے الفانس اور ہردیپ سنگھ پوری تو رکن پارلیمان بھی نہیں ہیں جبکہ الفانس کا جھکاؤ بائیں بازو کی جانب بتایا جاتا ہے۔ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی سوال اٹھتے رہے ہیں کہ ان کی کابینہ میں اہل اور تجربہ کار لوگوں کی کمی ہے اور تین سال میں تین بار ان کی کابینہ میں توسیع ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چار سابق بیورو کریٹس کا کابینہ میں شامل ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں اہل لوگوں کی کمی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں نئے حلف لینے والے افراد کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے تجربات کابینہ کے لئے بہت اہم ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 666349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666349/بھارتی-وزیراعظم-نے-کابینہ-میں-توسیع-کرلی-4-وزراء-کی-ترقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org