QR CodeQR Code

شورکوٹ، دریائے چناب میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

4 Sep 2017 14:41

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلطان باھو پل کے قریب دریائے چناب میں 5 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، احمدپور سیال کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد دریا چناب کے کنارے پکنک منانے گئے تھے، ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے قریب دریائے چناب میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، 2 کو بچالیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سلطان باھو پل کے قریب دریائے چناب میں 5 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، تین افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 کو زندہ نکال لیا گیا۔ احمدپور سیال کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد دریا چناب کے کنارے پکنک منانے گئے تھے، ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 666372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666372/شورکوٹ-دریائے-چناب-میں-3-افراد-ڈوب-کر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org