0
Monday 4 Sep 2017 17:32

کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 4 طالبان دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 4 طالبان دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سچل کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سچل کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ٹاؤن میں کالعدم انصار الشریعہ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا، تاہم دہشتگردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے، مارے گئے دہشتگرد پاک فوجی افسران اور ملالہ یوسف زئی پر حملوں پر ملوث تھے، مقابلے میں مولوی فضل اللہ کا کزن خورشید بھی مارا گیا ہے، دہشتگرد خورشید قائد آباد پولیس پر بم حملے میں بھی ملوث تھا۔
خبر کا کوڈ : 666397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش