QR CodeQR Code

دیر الزور کا محاصرہ توڑنے کیلئے شامی افواج کا حملہ

4 Sep 2017 22:17

جنگی اخبار کے متعلق نیوز ایجنسی الاعلام الحربی کا کہنا ہے کہ شامی فورسز نے مغربی دیرالزور میں واقع ایک فیکٹری کو داعش کے ہاتھوں سے آزاد کروا لیا ہے۔ سیرین آرمی کی 137 بریگیڈ دیر الزور شہر سے تین کلومیڑ کے فاصلے پر مائنز ایریا کو کلیئر کر رہی ہے۔ سیرین ٹی وی نے اس خبر کی تائید کرنے کیساتھ اعلان کیا ہے کہ یہ اہم شہر آئندہ چند گھنٹوں میں آزاد ہو جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی اخبار کے مطابق آج صبح شامی افواج، مقاومتی فورسز اور سپیشل اسکاوٹس کے دستوں کے ہمراہ شام کے اہم شھر دیر الزور کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ داعش اور مسلح باغیوں کے خلاف لڑنے والی مقاومتی فورسز کا کہنا کے وہ دیرالزور سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ جنگی اخبار کے متعلق نیوز ایجنسی الاعلام الحربی کا کہنا ہے کہ شامی فورسز نے مغربی دیرالزور میں واقع ایک فیکٹری کو داعش کے ہاتھوں سے آزاد کروا لیا ہے۔ سیرین آرمی کی 137 بریگیڈ دیر الزور شہر سے تین کلومیڑ کے فاصلے پر مائنز ایریا کو کلیئر کر رہی ہے۔ سیرین ٹی وی نے اس خبر کی تائید کرنے کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ یہ اہم شہر آئندہ چند گھنٹوں میں آزاد ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ شام کا اہم شہر دیرالزور صوبہ دیرالزور کا مرکز ہے، جو 2014ء سے داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 666451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666451/دیر-الزور-کا-محاصرہ-توڑنے-کیلئے-شامی-افواج-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org