0
Monday 4 Sep 2017 22:58

جب تک قابض صیہونی حکومت اور تکفیری دہشتگرد شام میں موجود ہیں، مقاومتی فورسز بھی شام میں موجود رہینگی، شیخ نعیم قاسم

جب تک قابض صیہونی حکومت اور تکفیری دہشتگرد شام میں موجود ہیں، مقاومتی فورسز بھی شام میں موجود رہینگی، شیخ نعیم قاسم
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شام اور لبنان کے مستحکم روابط کو دونوں برادر ممالک کیلئے مفید قرار دیا اور کہا کہ یہ مسئلہ دونوں برادر ممالک کی مصلحت میں ہے۔ العھد نامی ویب سایٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے جنوبی لبنان میں واقع صور کے علاقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوریہ کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، معاشرتی، سکیورٹی اور فوجی روابط میں اضافہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے تکفیری دہشت گردوں کی شام میں موجودگی کی مذمت کی اور کہا کہ جب تک قابض صیہونی حکومت اور تکفیری دہشت گرد شام میں موجود ہیں، مقاومتی فورسز بھی شام میں موجود رہیں گی اور ہم اپنی ذمہ داری کو مکمل طور پر انجام دینے کیلئے سیرین آرمی کے ساتھ شام میں موجود رہیں گے۔ شیخ نعیم قاسم نے امام موسٰی صدر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام موسٰی صدر نے لبنان میں مقاومت اسلامی کی بنیاد رکھی اور آج لبنان اس مقاومت اور جہاد کی برکت سے بہرہ مند ہے۔
خبر کا کوڈ : 666456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش