QR CodeQR Code

نیشنل پارٹی کی بہتر حکمت عملی سے بلوچستان میں لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ بند ہوا، میر رحمت صالح بلوچ

5 Sep 2017 11:14

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ جمہوری اور پارلیمانی سیاست بلوچ قوم اور بلوچستان کے مفادات کے منافی نہیں ہے بشرطیکہ جمہوری اور قوم پرستانہ سیاست ذاتی، علاقائی اور گروہی مفادات سے ہٹ کر عوام کے مفادات کیلئے ہو۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی اور بلوچ قوم کو ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کرنا نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے۔ 2013ء میں جب عوام نے نیشنل پارٹی کو خدمت کا موقع فراہم کیا تو نیشنل نے پہلی فہرست میں پنجگور کے امن کو بحال کرکے قومی اداروں کو فعال بناکر عوام کی خدمت کیلئے گامزن کر دیا۔ اپنے حلقے میں بجلی، صحت، آبنوشی، تعلیم، زراعت پر کروڑوں روپے خرچ کرکے پنجگور کے اہم بنیادی مسائل پر قابو پاکر 70 سال بعد پنجگور کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے۔ نیشنل پارٹی اور اسکی قیادت کی بہتر حکمت عملی کے نتیجے میں بلوچستان کی تباہ کن صورتحال کو قابو میں لاکر لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی اور بلوچستان سے مسخ شدہ لاشوں کے بدنماء داغ سے چھٹکارہ دلایا گیا۔ جمہوری اور پارلیمانی سیاست بلوچ قوم اور بلوچستان کے مفادات کے منافی نہیں ہے، بشرطیکہ جمہوری اور قوم پرستانہ سیاست ذاتی، علاقائی اور گروہی مفادات سے ہٹ کر عوام کی مفادات کیلئے ہو۔


خبر کا کوڈ: 666521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666521/نیشنل-پارٹی-کی-بہتر-حکمت-عملی-سے-بلوچستان-میں-لاپتہ-افراد-اور-مسخ-شدہ-لاشوں-کا-سلسلہ-بند-ہوا-میر-رحمت-صالح-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org