0
Tuesday 5 Sep 2017 14:42

دشمن کی گولیاں ختم ہوجائینگی، ہماری چھاتیاں نہیں، آرمی چیف کا پیغام

دشمن کی گولیاں ختم ہوجائینگی، ہماری چھاتیاں نہیں، آرمی چیف کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ یوم دفاع پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کیا ہے۔ پرومو "دفاع وطن بقائے وطن"کے تھیم پرجاری کیا گیا ہے۔ یوم دفاع اور شہداء چھ ستمبر کے حوالے سے مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں کل رات 8 بجے منعقد ہوگی۔ مرکزی تقریب میں شہداء کے خانوادوں، غازیوں اور مجاہدوں سمیت اعلٰی افسران و سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پرومو میں آرمی چیف کا پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے کہا ہے کہ مشرق اور مغرب میں پاکستان کے دشمن جان لیں کہ ان کی گولیاں ختم ہو جائیں گی مگر ہماری چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی۔ تاہم سوشل میڈیا پہ آرمی چیف کے پیغام کا زیادہ خیر مقدم نہیں کیا جارہا، سوشل میڈیا پہ آرمی چیف کے اس پیغام پہ تنقید کرتے ہوئے ایک بلاگر نے لکھا کہ سپہ سالار کو دشمن کو یہ پیغام دینا چاہیئے تھا کہ تمہارے سر ختم ہونے تک ہماری گولیاں ختم نہیں ہونگی، قربانیاں عوام کیساتھ اچھی لگتی ہیں، پاک فوج کے جوان قربان ہونے کیلئے نہیں بلکہ دشمن کا سر کاٹنے کیلئے ہیں اور مقصد کیلئے وہ کڑی مشقت بھری تربیت سے گزرتے ہیں، بطور سپہ سالار یہ ایک کمزور پیغام تھا۔
خبر کا کوڈ : 666618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش