0
Tuesday 5 Sep 2017 14:44

مردم شماری کے نتائج کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

مردم شماری کے نتائج کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے نتائج کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی کمیشن کی زیرِ نگرانی مردم شماری کرائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل، سیکرٹری وزارت اعداد و شمار اور چیف سیکرٹری سندھ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے سرکاری نتائج کسی طور پر دُرست نہیں، جبکہ زبان، نسل اور مذہب کی بنیاد پر حقوق سلب نہیں ہونے چاہئیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی کمیشن کی زیرِ نگرانی مردم شماری کرائی جائے اور مردم شماری کے نتائج پر عدالتی فیصلے تک عام انتخابات نہ کرائے جائیں، جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکریٹریٹ قائم کرکے مردم شماری کرائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 666619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش