0
Tuesday 5 Sep 2017 15:20

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور خاتون چل بسی، تعداد 16 ہوگئی

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور خاتون چل بسی، تعداد 16 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور خاتون خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑ گئی، جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں میں 1558 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 292 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 135 افراد کو آئسولیشن وارڈز میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج فاطمہ زوجہ اقبال سکنہ تہکال جان بحق ہوگئی۔ خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا 406 افراد اب بھی پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خلاف مہم جاری ہے، شہر کے بعض متاثرہ علاقوں میں سپرے کرنے والی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 666623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش