0
Tuesday 5 Sep 2017 19:50

اوچشریف میں ٹریفک کا اندوہناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

اوچشریف میں ٹریفک کا اندوہناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ پر عیدالاضحٰی کے تیسر ے روز شادی پر جانے والی بدنصیب فیملی کی چار خواتین سکینہ بی بی زوجہ محمد بخش سنکہ موضع علی پور گھلواں، اقبال بیگم زوجہ محبوب احمد سکنہ موضع علی پور گھلواں، تاج بی بی زوجہ عبدالکریم قوم بھلکہ سکنہ علی پور گھلواں، شمشاد بی بی دختر محبوب احمد بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایم ایس سی کی طالبہ تھی، جبکہ خدیجہ تنویر ولد تنویر محبوب،کرن اور افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔ کے ایل پی روڈ پر پل حافظاں موضع پتی کھیارہ کے قریب کراچی سے آنے والا گیس بوائلر کنٹینر نمبر C-1645 بارات میں شامل سامنے سے آنے والی بولان کیری سے ٹکرا کے الٹ گیا۔ جبکہ بولان کیری گیس بوائلر کنٹینر کے نیچے دب گئی۔ جبکہ زخمیوں میں ایم تنویر ولد محبوب احمد سکنہ موضع علی پور گھلواں، نادیہ بی بی زوجہ فیصل محبوب، اسمارا افضل  کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وقوع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، پٹرولنگ پولیس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ جبکہ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق خواتین میں 3 بہنیں اور ایک ان کی پھوپھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 666683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش