0
Tuesday 5 Sep 2017 20:52

ملتان، برمی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف قومی امن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان، برمی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف قومی امن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ قومی امن ملتان ریجن کے زیراہتمام برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف چوک نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور برما کے پرچم نذر آتش کئے گئے، مظاہرین نے برما حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرے کی قیادت قومی امن کمیٹی ملتان ریجن کے چیئرمین سہیل فراز، وائس چیئرمین ایاز صدیقی، قومی یوتھ امن کمیٹی کے چیئرمین نوید جٹ نے جبکہ اس موقع پر شہریار اسلام، وسیم شاہ، عادل عباس، چوہدری اشفاق، مرزا نوید، وقاص قریشی، محمد عقیل، واجد مجید، اعجاز گیلانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی امن کمیٹی ملتان ریجن کے چیئرمین سہیل فراز، وائس چیئرمین ایاز صدیقی، قومی یوتھ امن کمیٹی کے چیئرمین نوید جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب کسی بھی بے گناہ انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، لیکن برما میں اب تک ہزاروں بے گناہ مسلمان مردوں، خواتین، بچوں کا بہیمانہ قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اُمت مسلمہ بھی اس ظلم پر خاموش ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبے میں کہا کہ اقوام متحدہ برما میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کا نوٹس لے اور ان کے جان و مال کا تحفظ فوری طور پر فراہم کیا جائے اور ان کے لئے خیمہ بستیاں آباد کی جائیں۔ ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام امت مسلمہ بھی فوری نوٹس لے اور مشترکہ اسلامی کانفرنس بلائی جائے جس میں برما، کشمیر، فلسطین میں مسلمانوں پر ہو نے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 666694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش