0
Tuesday 5 Sep 2017 23:18

مضبوط اور ناقابل تسخیر دفاع فقط قومی اتحاد سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے، بلاول بھٹو

مضبوط اور ناقابل تسخیر دفاع فقط قومی اتحاد سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کی صورت میں ملک کو درپیش خطرات کو شکست دینے کیلئے قوم کو اُسی جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے، جس کا مظاہرہ 1965ء کی جنگ کے دوران کیا گیا تھا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مضبوط اور ناقابل تسخیر دفاع فقط قومی اتحاد سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا تحفہ دیا اور ان کی بیٹی وزیراعظم بینظیر بھٹو نے مزائیل ٹیکنالوجی کا پروگرام دیا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ تمام سپاہی، جنہوں نے پاکستان کی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دیئے، وہ تاریخ کے ناقابل فراموش ہیرو ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فلسفے کی روشنی میں نظریہ پاکستان کی پیروی ناقابل تسخیر دفاع کی صورت میں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ دفاع کے موقع ہم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے خانوادوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری حمایت اور ہمدردی ان کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 666713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش