0
Wednesday 6 Sep 2017 00:31

روس حزب اللہ مخالف قرارداد کو ویٹو کرے گا : ہا آرتز

روس حزب اللہ مخالف قرارداد کو ویٹو کرے گا : ہا آرتز
اسلام ٹائمز ۔ صیھونی اخبار ہاآرتز نے دعوی کیا ہے روس حزب اللہ مخالف قرارداد کو سیکورٹی کونسل میں ویٹو کردے گا۔ یہ ایسے حال میں کہا جا رہا جبکہ حال ہی میں صیہونی وزیر اعظم نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کی ہے۔ ایسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہاآرتز نے لکھا ہے روس مخفیانہ طور پر حزب اللہ کی مدد کر رہا ہے۔ روسی نمایندگان نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس قرارداد کو واشنگٹن اور تل آویو پیش کرنے جا رہے ہیں۔ اس قرارداد میں یونیفل فورسز کے اختیارات کی مدت بڑہانے کی بات کی جائے گی۔ یہ فورسز جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی جانب سے مامور کئے گئے ہیں۔ ایک اسرائیلی کالم نگار بنام باراک رابید نے اپنے مقالے میں لکھا ہے : سیکورٹی کونسل کی قرارداد جو یونیفل فورسز کے اختیارات کو جاری رکھنے کے مطابق تھی، اس قرارداد میں امریکہ اور اسرائیل اس بات کی جانب اشارہ کرنا چاہتے تھے کہ حزب اللہ کی جنوبی لبنان میں کاروائیاں قرارداد نمبر ۱۷۰۱ کی مخالف ہیں، لیکن جو حکومت حزب اللہ کے نام کو ذکر کرنے کی مخالف تھی وہ روس تھا۔
یہ لکھاری اپنے کالم میں لکھتا ہے : اسرائیلی کارکنان جو سیاسی مسائل کی وجہ سے اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہ رہے ، اس قرارداد کے بارے میں کہتے ہیں : امریکی ٹیم نے اس قرارداد میں ایک ایسے متن کا اضافہ کیا جو حزب اللہ کی کالعدم کاروائیوں کے بارے میں تھا جو جنوبی لبنان میں انجام پائی تھیں، اس متن میں ایک بات اخباری نمائندوں کا جنوبی لبنان کی طرف سفر تھا اور یہ سفر حزب اللہ کی جانب سے ترتیب دیا گیا تھا، چونکہ ان کی نظر میں اسرائیلی بارڈر پر ایسے مسلح افراد دکھائی دئے ہیں کہ جن کی موجودگی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مخالف ہے۔
اس کالم نگار کے مطابق روس کے نمائندے جو اس قرارداد کو تیار کرنے کے سلسلے میں موجود تھے انہوں نے امریکہ کی اس سفارش کی مخالفت کی اور انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ اگر نئی قرارداد میں حزب اللہ لبنان کا نام ذکر کیا گیا تو روس اس کی مخالفت کرے گا اور اس قرارداد کو ویٹو کر دے گا ۔
خبر کا کوڈ : 666727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش