0
Wednesday 6 Sep 2017 12:22

بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیر سے متعلق کئی ٹویٹر اکاؤنٹ اور ٹویٹ بند

بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیر سے متعلق کئی ٹویٹر اکاؤنٹ اور ٹویٹ بند
اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیر سے متعلق کئی ٹویٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ ٹویٹر نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر کئی اکاؤنٹ بلاک جبکہ کئی ٹیوٹس کو بھی ہٹا دیا ہے۔ 24 اگست کو وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ الیکٹرونکس نے ٹیوٹر سے انیس اکاؤنٹ بلاک کرنے کا حکم دیا جن میں زیادہ تر اکاؤنٹس میں کشمیر کے بارے میں ٹیوٹ کئے جاتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سولہ اگست کو حکومت نے پچانوے اکاؤنٹس کی نشادہی کی تھی، ٹیوٹر سریچ اور ہیش ٹیگز کی بھی نشاہدی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69 اے کے تحت 115 اکاونٹس کو بلاک کرنے کے لئے کہا تھا۔

اس سے قبل درخواست پر نظرثانی کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے 4 اگست کو عوامی مفاد اور جرم ہونے سے روکنے کے لئے کئی ٹیوٹس اور اکاؤنٹ کو ہٹانے کی سفارش کی تھی جبکہ وزارت نے ٹویٹر سے حتمی رپوٹ بھی طلب کی ہے۔ ٹویٹر نے کئی اکاؤنٹ ہولڈروں کو لکھا ہے کہ سرکاری ہدایات اور ٹویٹر پر ٹیوٹس کو بھارتی آئین کی خلاف ورزی کے دعوے کے بعد اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔ ٹیوٹر نے لکھا ہے کہ ہم مستقبل میں بھی کسی بھی تحریر کے خلاف شکایت ملنے پر کارروائی کرسکتے ہیں جبکہ ٹیوٹر نے اپنے اکاؤنٹ ہولڈروں سے کہا ہے کہ وہ خود قابل اعتراض مواد ہٹاسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 666766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش