QR CodeQR Code

کشمیری عوام بھارتی مظالم کا بڑی پامردگی سے مقابلہ کر رہے ہیں، مسعود خان

6 Sep 2017 10:22

یوم دفاع پر اپنے پیغام میں صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قوم کے اتحاد کا نشان بن چکا ہے جب کہ 1965ء کے واقعات قابل فخر ہی نہیں ایمان افروز اور سبق آموز بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قوم کے اتحاد کا نشان بن چکا ہے جب کہ 1965ء کے واقعات قابل فخر ہی نہیں ایمان افروز اور سبق آموز بھی ہیں۔ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا بڑی پامردگی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم و ستم بند ہونے تک پاک بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے قربانیاں پیش کرتے رہیں گے، کشمیری عوام اپنی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں اور بھارت جتنا بھی ظلم کرے کشمیری منزل حاصل کر کے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 666792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666792/کشمیری-عوام-بھارتی-مظالم-کا-بڑی-پامردگی-سے-مقابلہ-کر-رہے-ہیں-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org