0
Wednesday 6 Sep 2017 11:28

یوم دفاع، سابق آرمی چیف راحیل شریف کی شہید بھائی کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

یوم دفاع، سابق آرمی چیف راحیل شریف کی شہید بھائی کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
اسلام ٹائمز۔ یوم دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا سلسلہ جاری ہے اور شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے جا رہے ہیں۔ دشمن کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے نشانِ حیدر پانے والے شہداء کے مزاروں پر خصوصی تقاریب بھی منعقد کی گئی ہیں جہاں اعلیٰ سول و فوجی حکام کے علاوہ عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو رہی ہے۔ 1971 میں جام شہادت نوش کرکے نشانِ حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید کے مزار میانی صاحب قبرستان لاہور میں بھی خصوصی تقریب ہوئی جس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ راحیل شریف نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ اس کے علاوہ میجر شبیر شریف شہید کے بیٹے تیمور اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ میجر شبیر شریف شہید سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔ انہوں نے 1971ء کی جنگ میں بھارت کیخلاف جنگ میں دشمن کے چھکے چھڑا دیئے اور جام شہادت نوش کیا، جس پر انہیں سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ : 666822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش