QR CodeQR Code

گوادر، کراچی سے سیر و تفریح کیلئے آنیوالوں پر بم حملہ، 7 افراد زخمی

6 Sep 2017 11:38

آتش گیر مادے کے دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی سخت کر دیا گیا ہے، تاہم آخری اطلاعات کیمطابق کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے گوادر شہر میں مین سید ہاشمی ایونیو روڈ پر ایک دکان میں نامعلوم حملہ آور آتش گیر مادہ پھینک کر فرار ہوگئے، جسکے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی لپیٹ میں آکر سات افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں فاروق ولد ابوبکر، محمد جاوید ولد عبدالرزاق، فواد ولد فاروق، ساکنان کراچی، ممتاز ولد داد محمد سکنہ وڈھ، اشرف ولد فتح سکنہ تحصیل سوراب جبکہ دو کمسن بچے شنینہ بنت نور محمد، ارقم ولد سوہان ساکنان کراچی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ آتش گیر مادہ کی دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی سخت کر دیا گیا ہے۔ تاہم آخری اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 666840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666840/گوادر-کراچی-سے-سیر-تفریح-کیلئے-آنیوالوں-پر-بم-حملہ-7-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org