0
Wednesday 6 Sep 2017 13:28

بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرونگا، نواز شریف کا وزیراعلٰی جی بی کو ٹیلی فون

بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرونگا، نواز شریف کا وزیراعلٰی جی بی کو ٹیلی فون
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کیا۔ وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمٰن نے سابق وزیراعظم پاکستان کو عید کی مبارک باد دی اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف نے وزیراعلٰی جی بی کو گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کے ترقیاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی ہدایت کی جائے گی کہ جی بی کی تعمیر و ترقی اور عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے مکمل تعاون جاری رکھیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ وہ بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں جی بی کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں اور بلاتفریق تمام علاقوں میں میگا منصوبے دیئے گئے ہیں۔ ہماری جماعت صرف اعلانات پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، اسی لئے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔ جی بی کی تعمیر و ترقی کیلئے آئندہ بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے خطے کے عوام کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔
خبر کا کوڈ : 666890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش