QR CodeQR Code

یوم دفاع پاکستان، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

6 Sep 2017 14:53

مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پریڈ کو اسکوارڈن لیڈر علی اکبر لیڈ کر رہے تھے، پریڈ میں حصہ لینے والے 102 کیڈٹس میں تین لیڈی کیڈٹس بھی شامل تھیں، اس سے قبل مزار قائد پر پاک بحریہ کے کیڈٹس گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم دفاع پاکستان پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل عمران خالد تھے، اس موقع پر مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور قومی ترانے کی دھن بجائی گئیں، ایئروائس مارشل عمران خالد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پریڈ کو اسکوارڈن لیڈر علی اکبر لیڈ کر رہے تھے، پریڈ میں حصہ لینے والے 102 کیڈٹس میں تین لیڈی کیڈٹس بھی شامل تھیں، اس سے قبل مزار قائد پر پاک بحریہ کے کیڈٹس گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ تقریب میں اسکولوں اور کالجز کے طلبہ اور ان کے والدین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 666910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666910/یوم-دفاع-پاکستان-مزار-قائد-پر-گارڈز-کی-تبدیلی-پروقار-تقریب-پاک-فضائیہ-کے-کیڈٹس-نے-فرائض-سنبھال-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org