0
Wednesday 6 Sep 2017 17:24

ملک کو کسی بھی خطرے سے بچانے کیلئے ہر دم تیار اور چوکنا ہیں، سربراہ پاک بحریہ

ملک کو کسی بھی خطرے سے بچانے کیلئے ہر دم تیار اور چوکنا ہیں، سربراہ پاک بحریہ
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ آج کا دن ارض پاک کے دفاع کیلئے بے لوث ولولے اور قربانی کے جذبے کے احیاء کا تقاضا کرتا ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ آج کا دن ارض پاک کے دفاع کیلئے بے لوث ولولے اور قربانی کے جذبے کے احیاء کا تقاضا کرتا ہے، آج پاکستان ہر محاذ پر ثابت قدمی اور پُرعزم انداز سے ترقی کر رہا ہے، تاہم پُر امن بقائے باہمی کی دیرینہ خواہش کے ساتھ ساتھ ہمیں خطے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں اور چیلنجز سے با خبر رہنے کی ضرورت ہے۔ سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی پاکستانی بندرگاہوں، ساحلی پٹی اور سمندری راہداریوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کیلئے ہر دم تیار اور چوکنا ہے، اپنی شاندار روایات کو زندہ رکھتے ہوئے آج کا دن ہم اپنے غازیوں اور شہداء کے بے مثال حوصلے، شجاعت اور ثابت قدمی کے نام کرتے ہیں۔



خبر کا کوڈ : 666944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب