QR CodeQR Code

پختونخوا حکومت کا ایم ڈی خیبر بینک کو فارغ کرنیکا فیصلہ

6 Sep 2017 18:20

وزیراعلٰی پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبر بینک کے ایم ڈی کو عہدے سے ہٹانے سمیت کئی پالیسیوں کی منظوری دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے خیبر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر شمس القیوم کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبر بینک کے ایم ڈی کو عہدے سے ہٹانے سمیت کئی پالیسیوں کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے مطابق ایم ڈی خیبر بینک نے وزیر کے خلاف اخبار کو اشتہار دیکر ملازمتی معاہدے کی خلاف ورزی کی، جبکہ شمس القیوم کو 7 دن میں پوزیشن کلیئر کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈی خیبر بینک نے وزیر خزانہ مظفر سید کے خلاف اخبار میں اشتہار چھپوایا تھا، جس میں وزیر خزانہ پر کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات لگائے گئے تھے۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے پشاور ترقیاتی ادارے کے لئے قانون سازی اور کوہستان میں بلدیاتی فنڈز خرچ کرنے کےلئے بھی قانون سازی کی منظوری دی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محکمہ جنگلات و ماحولیات کے لئے موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 666949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666949/پختونخوا-حکومت-کا-ایم-ڈی-خیبر-بینک-کو-فارغ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org