0
Wednesday 6 Sep 2017 20:12

پاراچنار میں یوم دفاع پاکستان کے رنگا رنگ پروگرامات کا انعقاد

پاراچنار میں یوم دفاع پاکستان کے رنگا رنگ پروگرامات کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیاگیا اور کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ قبائلی علاقے پاراچنار میں بھی یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ ایف سی گراونڈ پاراچنار میں قبائلی عمائدین سمیت تقریب کے شرکاء نے علاقائی رقص کا مظاہرہ کیا اور فورسز کے افسران نے بھی علاقائی رقص میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پاراچنار اور صدہ کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا۔ جس میں صدہ نے پاراچنار ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل راشد جاوید نے وینر اور رننر ٹیموں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل راشد جاوید نے کہا کہ فورسز کی جوانوں کی قربانیاں بے مثال ہیں اور قبائل کی حب الوطنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل راشد جاوید نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم اکبر افتخار اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ شہید میجر گلفام کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 666976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش