QR CodeQR Code

یوم دفاع پر ملتان کور کے زیراہتمام جنگی ساز و سامان کی نمائش کا انعقاد

6 Sep 2017 20:17

نمائش کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر فلائی پاسٹ بھی کیا گیا، فوجی سازوسامان کی نمائش کا مقصد مرد و خواتین، طلبہ و طالبات کو افواج پاکستان اور فوجی ہتھیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کور کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایوب اسٹیڈیم میں شہریوں کے لئے دو روزہ جنگی سازوسامان کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں جدید اسلحہ، گن شپ ہیلی کاپٹر، ٹینک، ریڈار سسٹم، مشین گنز اور دیگر سامان رکھا گیا، اس نمائش کو دیکھنے کے لئے مرد، خواتین، بچے اور خصوصا سکول وکالجز کے طلبا وطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر فوجی براس بینڈ ملی نغموں کی خوبصورت دھنیں لوگوں کا جوش و ولولہ بڑھاتے رہی۔ نمائش میں رکھے گئے جنگی سازوسامان، بچوں اور سکولوں وکالجز کے طلبا وطالبات کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے جنہوں نے پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی بھرپور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ نمائش کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلائی پاسٹ بھی کیا گیا، فوجی سازوسامان کی نمائش کا مقصد مرد و خواتین، طلبہ و طالبات کو افواج پاکستان اور فوجی ہتھیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے، فوجی نمائش کے موقع پر افسران نے عوام کو افواج پاکستان کے زیراستعمال فوجی سازوسامان کے بارے میں معلومات فراہم کی، عوام کی بڑی تعداد جنگی سامان کی نمائش میں موجود گن شکن کوبرا ہیلی کاپٹرز، ٹینک، میزائل، توپیں، جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ریڈاز، جنگی جہازوں اور ڈرون کو مار گرانے والی اورلک گنز، ملٹری انجیئنرنگ اور میڈیکل کور کا سامان بھی رکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 666977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666977/یوم-دفاع-پر-ملتان-کور-کے-زیراہتمام-جنگی-ساز-سامان-کی-نمائش-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org