0
Wednesday 6 Sep 2017 20:24

اسکردو، پولیو کے خلاف 3 روزہ مہم 18 ستمبر سے شروع ہوگی

اسکردو، پولیو کے خلاف 3 روزہ مہم 18 ستمبر سے شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پولیو کے خلا ف تین روزہ مہم 18 ستمبر سے شروع ہوگی۔ مہم کے دوران ضلع اسکردو کی 51 یونین کونسلوں کے 43500 سے زیادہ پانچ سالوں سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے خلاف مہم میں قطرے پلوائے جائیں گے۔ اس کا فیصلہ اسکردو میں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی صدارت میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائیریکڑ محکمہ صحت ڈاکڑ محمد اقبال، اے ڈی ایچ او اسکردو، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اسکردو اور ہیلتھ سے منسلک دیگر اداروں کے آفیسران نے شرکت کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دونوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے تمام اداروں کے ساتھ علمائے کرام، سیول سوسائٹی اور میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اس مرض کے خاتمے کے لیے زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کرنے کے لیے تمام مساجد کے علمائے کرام کو بھی خطبوں میں اعلان کرنے کے لیے اقدامات کیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں محکمہ صحت اور ریونیو کے اہل کار بھرپور انداز میں کام کرینگے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے علاوہ ضلع کے ڈی ایچ او کے دفترمیں بھی کنڑول روم قائم کیا جائے گا، جہاں تین روزہ پولیو مہم کی باقائدگی سے مانیٹرینگ کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائیریکڑ صحت بلتستان ریجن نے بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولیو مہم کی انتظامات کے علاوہ ضلع اسکردو میں انتظامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے بلتستان میں 80 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو کے خلاف قومی مہم کے دوران قطرے پلوائے جائنگے۔
خبر کا کوڈ : 666980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش