0
Thursday 7 Sep 2017 11:57

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف خیبر پختونخوا میں آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف خیبر پختونخوا میں آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بار کونسل نے برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آج جمعرات کے روز صوبہ بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آج کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہو گا۔ اس بات کا فیصلہ کے پی کے بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد سریر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے کے پی کے بار کونسل کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالم اسلام کو برما میں مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں مقررین نے برما کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے امدادی پیکج کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کی بستی کی بستیاں جلا دی گئیں، عورتوں اور بچوں کا بےدردی سے قتل عام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برما کی حکومت کا روہنگیا کے مسلمانوں کا اپنا شہری نہ ماننا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس بنیاد پر ان کا قتل عام کرنا اور ہجرت کےلئے مجبور کرنا قابل مذمت ہے، جس پر دنیا کی خاموشی انتہائی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وکلاء برادری اپنے روہنگیا مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی مدد کریگی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے اقوام متحدہ سے مدد لے۔
خبر کا کوڈ : 667156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش