0
Thursday 7 Sep 2017 12:52

پشاور، حجاج کرام کی واپسی شروع، پہلی حج پرواز تاخیر کا شکار

پشاور، حجاج کرام کی واپسی شروع، پہلی حج پرواز تاخیر کا شکار
اسلام ٹائمز۔ حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہو گیا، جہاں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والی پہلی حج پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آج 3 پروازں کے ذریعے 900 کے قریب حجاج کرام واپس پہنچیں گے، جبکہ ڈھائی بجے متوقع پہلی پرواز تاخیر کا شکار ہو کر صبح ساڑھے 4 بجے پہنچی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق امسال 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جن میں 28 ہزار کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ واضح رہے کہ حجاج کرام کی واپسی کا یہ عمل 1 ماہ تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب سکیورٹی خدشات کے باعث حجاج کرام کے اقرباء کی ایئرپورٹ آمد کے ساتھ ساتھ باڑہ روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ  پشاور پولیس کی جانب سے حجاج کرام کے رشتہ داروں کو صدر اسٹیڈیم چوک میں انتظار کی تاکید کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 667176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش