1
0
Wednesday 20 Apr 2011 20:52

اراکین قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری، یوسف رضا گیلانی کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے رکھنے کے باوجود کسی گاڑی کے مالک نہیں

اراکین قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری، یوسف رضا گیلانی کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے رکھنے کے باوجود کسی گاڑی کے مالک نہیں
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے رکھنے کے باوجود کسی گاڑی کے مالک نہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی کے جاری اثاثہ جات کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس ایک کروڑ چورانوے لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔ وزیراعظم کا تریسٹھ لاکھ روپے مالیت کا ملتان میں رہائشی گھر اور بینک میں ایک کروڑ انتیس ہزار روپے ہیں، تاہم ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے پاس بینک میں ترانوے لاکھ چونسٹھ ہزار روپے سے زائد رقم ہے، ان کے پاس تین پلاٹس اور فیض آباد میں رہائشی گھر ہے۔ چوہدری نثار علی کے پاس چکری میں چار سو تیس کنال زرعی اراضی، ایک مرسیڈیز اور ایک پجارو گاڑی بھی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسفند یار ولی خان کے پاس تین کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کے گھر، زمینیں اور پانچ لاکھ روپے کی گاڑی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے اثاثوں میں چار کروڑ اکسٹھ ہزار سے زائد بینک بیلنس، دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گاڑی اور ایک کروڑ بتیس ہزار روپے مالیت کی اراضی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا چھبیس لاکھ روپے کا گھر، چار لاکھ روپے بینک بیلنس ہے جبکہ ان کے پاس بھی کوئی گاڑی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 66718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Muhammad Nawab
Europe
Very Nice
ہماری پیشکش