0
Thursday 7 Sep 2017 13:34

ملتان میں کارروائی، انصارالشریعہ کا اہم کمانڈر اور شوٹر طلحہ گرفتار

ملتان میں کارروائی، انصارالشریعہ کا اہم کمانڈر اور شوٹر طلحہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ حساس ادارے نے کراچی سے فرار ہونے والے کالعدم انصار الشریعہ کے اہم کمانڈر اور شوٹر کو ملتان میں کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد طلحہ انصاری چند روز قبل کنیز فاطمہ میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوا تھا، گرفتار دہشتگرد سروش صدیقی کا قریبی ساتھی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز حساس اداروں نے کوئٹہ اور پشین میں کارروائیاں کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا، دونوں افراد انصارالشریعہ کے اراکین کے اساتذہ ہیں، جنہیں دہشت گرد تنظیم کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔ دونوں افراد کی شناخت پروفیسر مشتاق اور مفتی حبیب کے نام سے ہوئی، پروفیسر مشتاق جامعہ کراچی میں پڑھاتے تھے جبکہ مفتی حبیب کا کراچی اور حیدرآباد میں مدرسہ ہے۔ اس سے قبل پولیس نے انصار الشریعہ کے سرغنہ عبداللہ کو گلزار ہجری سے حراست میں لیا تھا، جس نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے تھے۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے لی، کراچی میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے پولیس کلنگ کی، گروپ میں شامل لڑکے کراچی یونیورسٹی، این ای ڈی اور داؤد یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 667189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش