0
Thursday 7 Sep 2017 19:02

پشاور، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر

پشاور، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی جانب سے جمع کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کا احتساب کمیشن اور توزانائی کے ادارے پیڈو میں غیر قانونی تقرریاں کرنے پر احتساب کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی میں بھی صوبائی کابینہ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ کیونکہ یہ اقدام صرف جماعت اسلامی کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا وہ بھی غیر قانونی طریقے سے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے ورکرز بھی کثیر تعداد میں موجود تھے جو وزیر اعلی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 667227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب