QR CodeQR Code

پشاور، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر

7 Sep 2017 19:02

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کا احتساب کمیشن اور توزانائی کے ادارے پیڈو میں غیر قانونی تقرریاں کرنے پر احتساب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی جانب سے جمع کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کا احتساب کمیشن اور توزانائی کے ادارے پیڈو میں غیر قانونی تقرریاں کرنے پر احتساب کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی میں بھی صوبائی کابینہ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ کیونکہ یہ اقدام صرف جماعت اسلامی کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا وہ بھی غیر قانونی طریقے سے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے ورکرز بھی کثیر تعداد میں موجود تھے جو وزیر اعلی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 667227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667227/پشاور-وزیراعلی-خیبرپختونخوا-کیخلاف-احتساب-کمیشن-میں-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org