0
Thursday 7 Sep 2017 19:43
سلام بھائی یہ خیبر پہلے لگی ہوئی ہے، لیکن یہ تفصیلی ہے، اگر ایڈ کرنا چاہیں تو کر لیں،

وزیراعلٰی پختونخوا کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر

وزیراعلٰی پختونخوا کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی کیجانب سے جمع کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کا احتساب کمیشن اور توانائی کے ادارے پیڈو میں غیر قانونی تقرریاں کرنے پر احتساب کیا جائے، درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی میں بھی صوبائی کابینہ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے کیونکہ یہ اقدام صرف جماعت اسلامی کو خوش کرنے کےلئے کیا گیا وہ بھی غیر قانونی طریقے سے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء ضیاءاللہ آفریدی نے وزیراعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ احتساب کمیشن انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے صوبے کے سربراہ کو گرفتار کرکے احتساب کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ نیب نے وزیراعلٰی پختونخوا کے خلاف 15 دن کے اندر کارروائی نہ کی تو احتساب کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کمیشن کو پرویز خٹک کی کرپشن کی دستاویزات فراہم کر دیں۔ ضیاءاللہ آفریدی نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ کو احتساب کا اختیار نہیں ہے، پرویز خٹک نے خیبر بینک، پیڈو کے ایم ڈیز کا غیرقانونی تقرر کیا، سراج الحق، عمران خان سن لیں کہ مُک مُکا نہیں چلے گا، دونوں اپنے اپنے ملزمان احتساب کمیشن میں پیش کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے ورکرز بھی کثیر تعداد میں موجود تھے جو وزیراعلٰی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 667230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش