QR CodeQR Code

پشاور، افغان نکالو تنظیم کا غیرقانونی مہاجرین کو ملک بدر کرنیکا مطالبہ

7 Sep 2017 19:53

محمد فیاض خلیل نے کہا کہ مہاجرین غیرقانونی طور پر نقل و حرکت کرتے ہیں اور کاروباری لوگوں سے حیلے بہانوں سے قرضے لے کر افغانستان بھاگ جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان نکالو تنظیم تپہ خلیل کے سیکرٹری اطلاعات محمد فیاض خلیل نے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فوری طور پر ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں اور مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین غیرقانونی طور پر نقل و حرکت کرتے ہیں اور کاروباری لوگوں سے حیلے بہانوں سے قرضے لے کر افغانستان بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے اور جو جو یہاں پر مقیم ہیں انہیں فوراً بے دخل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 667236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667236/پشاور-افغان-نکالو-تنظیم-کا-غیرقانونی-مہاجرین-کو-ملک-بدر-کرنیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org