QR CodeQR Code

اساتذہ کی تقرری کیلئے پروفیشنل تعلیم کی شرط ختم

7 Sep 2017 20:08

20 ہزار سے زائد اساتذہ کو نئے قوانین کے تحت بھرتی کرنیکا عمل 20 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے، بغیر پروفیشنل تعلیم کے پرائمری سکولوں میں بھرتی کیلئے ایف اے، ایف ایس سی، بی اے، بی ایس سی اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز اساتذہ کی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے عمل میں لائی جائینگی۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تقرری کےلئے پروفیشنل تعلیم کی شرط ختم کرنے اور بھرتیاں شروع کرنے کےلئے سفارشات حتمی منظوری کےلئے صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ 20 ہزار سے زائد اساتذہ کو نئے قوانین کے تحت بھرتی کرنے کا عمل 20 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے، بغیر پروفیشنل تعلیم کے پرائمری سکولوں میں بھرتی کےلئے ایف اے، ایف ایس سی، بی اے، بی ایس سی اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز اساتذہ کی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے عمل میں لائی جائیں گی۔ اساتذہ کی بھرتی کےلئے سٹینڈنگ کمیٹی نے پروفیشنل تعلیم کی شرط ختم کرنے کی منظوری دیدی تھی، تاہم حتمی منظوری چیف سیکرٹری اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی جانب سے دیدی جائے گی، جبکہ منظوری کے بعد باقاعدہ طورپر اس کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں میں پروفیشنل تعلیم کی شرط ختم کرنے پر ہزاروں اعلٰی تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 667241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667241/اساتذہ-کی-تقرری-کیلئے-پروفیشنل-تعلیم-شرط-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org