0
Friday 8 Sep 2017 12:30

بوکو حرام نے پانچ ماہ میں 381 شہریوں کو ہلاک کیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بوکو حرام نے پانچ ماہ میں 381 شہریوں کو ہلاک کیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ نائیجریا اور کیمرون میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اپریل سے اب تک 381 شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ نائیجریا کی فوج کی طرف سے مسلسل یہ کہا جارہا ہے کہ بوکو حرام کو شکست دے دی گئی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں شدت پسندوں نے کئی خود کش بم دھماکہ اور حملے کیے ہیں۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے پچھلے پانچ ماہ کے مقابلے دو گنا شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ بوکو حرام نے نائیجریا میں اپریل سے 223 شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس تنظیم کی طرف سے خواتین اور لڑکیوں پر خود کش دھماکہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے، ان خواتین اور لڑکیوں سے شمال مشرقی نائیجریا اور شمالی کیمرون میں حملے کرائے جاتے ہیں۔ مغربی اور وسطی افریقہ کے لئے ایمنسٹی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بوکو حرام نے ایک بار پھر سے بڑے پیمانے پر جرائم کئے ہیں ۔ شدت پسند گروپ لڑکیوں کا جبراً خودکش بم کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اس کا ارادہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت ہے۔ ایمنسٹی نے کہا کہ کیمرون میں بوکوحرام نے اپریل سے اب تک 158 لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق نائیجریا، کیمرون، نائیجر اور چاڈ میں بوکوحرام کے تصادم کی وجہ سے 25 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں یا پناہ گزیں بن گئے ہیں، جب کہ 72 لاکھ لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، 2009ء سے اب تک 20 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 667342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش