0
Friday 8 Sep 2017 12:28

ہمارے کیے ہوئے کام زمین پر نظر آئیں گے، سردار میراکبر

ہمارے کیے ہوئے کام زمین پر نظر آئیں گے، سردار میراکبر
اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، ریاستی وسائل کم اور مسائل وراثت میں ملے ہیں 70سال پرانے مسائل حل کرنا آسان کام نہیں اس کے لئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ (ن) لیگ نے کارکنوں کی عزت نفس کو بحال کیا میرے ووٹرز اطمینان رکھیں مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھڑے نذرپور کے مقام پر سردار سفیر خان کی رہائش گاہ دانیال ہائوس میں دیے گئے استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے، ہمارے کام زمین پر نظر آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 667347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش