QR CodeQR Code

اسلامو فوبیا اور تعصب کے گرد دیوار کھڑی کرنیکی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

8 Sep 2017 13:21

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ سیاسی و معاشی ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ امن ناممکن ہے تاہم عالمی برادری کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کو ختم کروائے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر اور فلسطین کی عوام کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کو ختم کرائے۔ نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سیاسی و معاشی ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ امن ناممکن ہے تاہم عالمی برادری کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کو ختم کروائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حالت زار پر دنیا بھر کا ضمیر بیدار ہونا چاہیے تاہم اقوام متحدہ کشمیریوں کے حالات پر ہنگامی ایکشن لے۔ پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ چارٹر پر تاریخی ناانصافیوں کے کیس حل طلب ہیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن کے بغیر پائیدار ترقی ناممکن ہے تاہم قوموں، ثقافتوں اور مذاہب کو تعمیری بات چیت میں شامل ہو کر کثیر ثقافتی، کثیر نسلی اور کثیر مذہبی معاشرے کی تخلیق کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 20ویں صدی کی دو جنگوں کے خاتمے کے باوجود تنازعات و مصائب ختم نہیں ہوئے جس کے لیے ہمیں ماضی کی ناکامیوں کو جدید دور کے مطابق حل کرنا ہوگا کیونکہ 21ویں صدی بھی مسائل اور مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب اسلاموفوبیا اور تعصب کے گرد دیوار کھڑی کرنے کی ضرورت ہے جب کہ سیاسی تنازعات حل کیے بغیر دنیا میں دیرپا امن ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 667360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667360/اسلامو-فوبیا-اور-تعصب-کے-گرد-دیوار-کھڑی-کرنیکی-ضرورت-ہے-ڈاکٹر-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org