0
Friday 8 Sep 2017 17:56

ڈی آئی خان، برمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، شیعہ علماء کونسل کی ریلی

ڈی آئی خان، برمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، شیعہ علماء کونسل کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کی طرف سے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین (ع) سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر کی قیادت میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف نکالی گئی، جو بنوں روڈ پر آکر احتجاجی مظاہرہ میں تبدیل ہو گئی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی چشم پوشی قابل مزمت ہے۔ برما کے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف اسلامی اتحاد کہاں غرق ہو گیا ہے، انھوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ ترکی اور ایران کی طرح برماکے مسلمانوں کی فوری مدد کے لیے حکومت اقدامات کرے اور فوری طور پر ملک سے برما کے سفیر کو نکالا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی اسلامی اتحاد مسلمانوں پر ظلم پر خاموش ہونا قابل مذمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیامیں فساد پھیلانے کا زمہ دار ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد پاکستانی حکومتکی طرف سے خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں احتجاجی مظاہرہ سے شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر توکلی نے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر مسلمان کو آواز بلند کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 667405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش