0
Friday 8 Sep 2017 20:40

برما میں مظالم، 34 ممالک کی اسلامی فوج کس مرض کی دوا ہے، پاکستان عوامی تحریک

برما میں مظالم، 34 ممالک کی اسلامی فوج کس مرض کی دوا ہے، پاکستان عوامی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و بربریت، قتل عام، انسانی حقوق کی پامالی، برما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر مسلط دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت، بلتستان، فاٹا، اسلام آباد سمیت پاکستان کے 200 شہروں، مقامات پر اور دنیا بھر میں برما کے قونصل خانوں کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ کراچی میں مرکزی مظاہرہ کراچی پریس کلب پر ہوا جس میں تمام سیاسی، سماجی، مذہبی، انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت سول سوسائٹی، پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے کارکنان بچوں خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائمقام صدر مشتاق صدیقی نے کہا کہ اس وقت برما میں مسلمانوں کی نسل کشی، ظلم، بربریت، انسانی حقوق کی پامالی، بچوں عورتوں بوڑھوں کا جس بے دردی سے قتل عام جاری ہے، اس کی مثال نہیں برما میں انسانوں کی نہیں درندوں کی حکومت ہے، برما میں جاری مسلمانوں پر بدترین مظالم پر اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی، جانبداری لمحہ فکریہ اور مجرمانہ فعل ہے۔ انہوں نے اتنے عرصے سے اتنے بڑے پیمانے پر انسانیت کا قتل عام جاری ہے، امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کو برما میں دہشت گردی کیوں نظر نہیں آرہی؟ انہوں نے کہا کہ 34 ممالک کی اسلامی فوج کس مرض کی دوا ہے، یہ اتحاد اگر مسلمانوں کے تحفظ کیلئے نہیں تو بتایا جائے یہ فوج کس کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 667439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش