0
Friday 8 Sep 2017 20:46

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج، شہر شہر مظاہرے

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج، شہر شہر مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ روہنگیا میں مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر اسلام آباد، لاہور،
کراچی، کوئٹہ، پشاور، آزادکشمیر، ملتان، سکردو، گلگت، فیصل آباد اور پارہ چنار سمیت ملک کے مختلف شہروں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر میانمار حکومت اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہروں سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی قتل گاہ بن چکا ہے۔ حکومتی سرپرستی میں انسانوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ انسانیت کی پامالی کے بدترین واقعات دل و دماغ پر تیر بن کر وار کر رہے ہیں۔ روہنگیا، کشمیر، یمن اور فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کو بدترین ظلم و بربریت کا سامنا ہے۔ یہود و نصاری مسلمانوں کی تباہ حالی کا تماشا دیکھنے میں محو ہیں۔ روہنگیا میں مسلمان بچوں، خواتین اور نوجوانوں پر ہونے والے روح فرسا واقعات سے آگہی کے باوجود اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی متعصبانہ فعل ہے جس پر ان کے ضمیر کو جھنجھوڑا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن مذاہب کے باہمی احترام سے مشروط ہے۔ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر پرامن دنیا کا خواب دیکھنا احمقانہ اقدام ہے۔ روہنگیا میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والی بربریت نے امت مسلمہ کے دل زخمی کیے ہیں۔ اگر مظالم کا یہ سلسلہ نہ رکا تو پھر پوری دنیا میں احتجاج کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ جب تک میانمار میں مسلمانوں کو مکمل تحفظ حاصل نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہم خاموش نہیں بیٹھے گے۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت مولانا عمران ظفر اور سیکرٹری جنرل ملک عامر کھوکھر نے کی، مولانا عمران ظفر نے کہا کہ تمام مسلم ممالک برمی حکومت سے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں۔ برمی حکومت مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے۔ روہنگیا کے مسلمانوں کی اخلاقی و مالی معاونت قومی تقاضہ ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی ادارہ انصاف، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اقدامات کا اعلان کریں بصورت دیگر ان کی خاموشی مجرمانہ فعل تصور ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 667440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش