0
Friday 8 Sep 2017 21:28

شہداء کے خاندان ہمارے ہیں، دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہیں، آئی جی پنجاب

شہداء کے خاندان ہمارے ہیں، دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہیں، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا ہے کہ مجھے اپنی پولیس اور اپنے شہداء پر جنہوں نے اپنی قوم پر جان قربان کی فخر ہے۔ شہداء کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں، ان کے ہر دکھ سکھ میں پنجاب پولیس ان کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری، سی پی او ملتان چوہدری سلیم، ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر، ڈی پی او لودھراں اسد سرفراز، ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک، ڈویژنل ایس پیز اور ملتان پولیس کے افسران و اہلکاران موجود تھے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملتان شہر سے میری دلی وابستگی ہے کیوں کہ میں نے اپنے عملی کیرئیر کا آغاز 1988ء میں بطور ایڈیشنل ایس پی ملتان سے کیا۔ آج کے دور میں پولیس دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے خطاب کے دوران تفتیشی افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہمیں رویے ٹھیک کرنا ہونگے اور ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کرنی چاہیے۔ تفتیش کے دوران جدید طریقہ کار اپناتے ہوئے شہادتیں اکھٹی کریں۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں پیٹرول پمپ کا افتتاح کیا۔ جبکہ آڈیٹوریم کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر سلامی دی، بعدازاں انہوں نے خدمت مرکز ملتان کا دورہ کیا اور سابق سی پی او احسن یونس کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری اور سی پی او ملتان چوہدری سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 667454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش