0
Saturday 9 Sep 2017 10:20

بھارت کشمیر مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار ہے، راجناتھ سنگھ

بھارت کشمیر مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار ہے، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ’’کشمیر میں تمام گروپوں کو مذاکرات کے لئے دعوت عام‘‘ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ کھلے ذہن کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو لیکر وہ ہر کسی کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں اور جو کوئی بھی ان کے ساتھ بات کرنا چاہتا ہے، اس کے لئے بات چیت کا دروازہ کھلا ہے۔ انہوں نے واضح کر دیا بھارتی حکومت کشمیر مسئلے کے حل کو لیکر پُرعزم ہے لہذا سبھی کو بات چیت کے لئے آگے آنا ہوگا۔ اس دوران بھارتی وزیر داخلہ سیکورٹی صورتحال کو لیکر یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ کی صدارت کریں گے اور گورنر این این ووہرا، وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی، اپوزیشن لیڈران، تاجروں، طلباء، سول سوسائٹی کے علاوہ سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ بھی علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے چار روزہ دورہ جموں و کشمیر کی شروعات سے کچھ ہی گھنٹوں قبل بھارتی وزیرداخلہ نے ریاست جموں و کشمیر میں بات چیت شروع کرنے کا بگل بجا دیا ہے۔

الفا نیوز سروس کے مطابق نئی دہلی میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دورہ کشمیر کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کھلے ذہن کے ساتھ کشمیر جا رہا ہوں اور ہر کسی کے ساتھ کشمیر معاملے کو لیکر بات چیت کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر میں ہر کسی سے بات چیت کرنے کو ترجیح دوں گا کیونکہ کشمیر مسئلے کو لیکر بھارت حل کا عزم رکھتا ہے اور سبھی معاملات کا حل چاہتی ہے لہذا کشمیر میں سبھی گروپوں کے لئے مذاکرات کے حوالے سے دعوت عام ہے۔ انہوں نے آزادی پسندوں کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر ایشو کو سلجھانے کے لئے سنجیدہ ہے لہذا سبھی کو آگے آنا ہوگا اور کوئی بھی فریق ہو اس کو مذاکرات کی خواہش ہو تو اس کو مذاکرات کا راستہ بند کرنے سے اجتناب کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 667549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش