QR CodeQR Code

لاہور، عمران خان کی ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر میں وفد کیساتھ آمد، حلقہ 120 میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

9 Sep 2017 12:21

مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں مولانا احمد اقبال رضوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف بہت زیادہ جدو جہد کی ہے، عمران خان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ قومی امور پر بھی باہمی تعاون کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے صوبائی سیکرٹیریٹ شادمان لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں این اے 120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈیپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی نے عمران خان کو این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینے کا یقین دلایا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماء بشمول این اے 120 کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، علیم خان، عندلیب عباس اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا مبارک علی موسوی، مرکزی سکیرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں مولانا احمد اقبال رضوی نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف بہت زیادہ جدو جہد کی ہے، جو کہ قابل تعریف ہے اور ایم ڈبلیو ایم اس الیکشن کیمپین میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے انتہائی مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ قومی امور پر بھی باہمی تعاون کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 667575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667575/لاہور-عمران-خان-کی-ایم-ڈبلیو-کے-صوبائی-دفتر-میں-وفد-کیساتھ-آمد-حلقہ-120-پی-ٹی-آئی-حمایت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org