0
Saturday 9 Sep 2017 15:26

فاٹا کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شاہد خاقان عباسی

فاٹا کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور وزیراعلٰی پرویز خٹک نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف نے فاٹا میں حکومت کی عملداری پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بارڈر مینجمنٹ، علاقے میں ترقیاتی کام اور مہاجرین کی بحالی سے متعلق منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں فاٹا ریفارمز پر عملدارآمد سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، جبکہ پارلیمنٹ کی منظوری اور عوامی رائے کے بعد فاٹا ریفارمز کمیٹی نے اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اختیارات کی منتقلی اور عبوری ٹائم کیلئے میکنزم بنانے کی منظوری دی گئی اور عبوری نظام کے دوران چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں پولیس اور ایف سی می مزید بھرتیوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون اس سے متعلق فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور فاٹا اصلاحات کا مقصد وہاں کی عوام کو قومی دھارے میں لانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 667637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش