QR CodeQR Code

آصف زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو منسوخ کئے گئے نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت

9 Sep 2017 15:37

بلاول ہاﺅس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا، حکومت سندھ دیگر صوبوں کے قوانین کاجائزہ لیکر نئی قانون سازی کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس بلا کر منسوخ کئے گئے نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لیکر دوسرے صوبوں کی مانند احتساب کا نیا قانون بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاﺅس کراچی میں آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اگلے 48 گھنٹوں میں اجلاس بلا کر منسوخ کئے گئے نیب قوانین کو نظر ثانی کے بعد رائج کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا، حکومت سندھ دیگر صوبوں کے قوانین کاجائزہ لیکر نئی قانون سازی کر سکتی ہے۔ سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ، صوبائی وزیر قانون اور دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 667645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667645/ا-صف-زرداری-کی-وزیراعلی-سندھ-کو-منسوخ-کئے-گئے-نیب-قوانین-کا-ازسرنو-جائزہ-لینے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org