QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میئر کراچی سے ناخوش، کارکردگی رپورٹ طلب

9 Sep 2017 17:18

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی فرائض صحیح طریقے سے انجام نہ دینے پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میئر سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں سے ناخوش ہے، رپورٹ جمع ہونے کے بعد عوامی شکایات کو سامنے رکھتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد میئر کراچی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی قیادت بحیثیت میئر وسیم اختر کی کارکردگی سے ناخوش ہے اور ان سے اب تک کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف بڑی تعداد میں عوامی شکایات پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وسیم اختر سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کرائے گئے ترقیاتی کاموں اور ذاتی کارکردگی پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی فرائض صحیح طریقے سے انجام نہ دینے پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میئر سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں سے ناخوش ہے، رپورٹ جمع ہونے کے بعد عوامی شکایات کو سامنے رکھتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد میئر کراچی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 667662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667662/ایم-کیو-پاکستان-کی-قیادت-میئر-کراچی-سے-ناخوش-کارکردگی-رپورٹ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org